تربت: فورسز پر حملے کے بعد موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پابندی عائد

238
فائل فوٹو: تربت دھماکا

ڈپٹی کمشنر کیچ میجر ریٹائرڈ بشیر احمد بڑیچ نے کہا ہے کہ تربت و کیچ میں سیکورٹی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے آج سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر دفعہ 144کے تحت پابندی عائد کر دی گئی ہے، خواتین اور بچیوں کو تعلیمی اداروں سے آنے جانے اور ہسپتال لیجانے کیلئے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ تربت شہر سمیت ضلع کیچ میں کچھ دنوں سے سیسیکورٹی صورتحال اور دستی بم حملوں سے شہری پریشان ہیں، شہریوں کی شکایت پرآج سے ضلع کیچ میں تاحکم ثانی دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

جس کے تحت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی، البتہ خواتین اور بچوں کو صبح سے سہ پہر 3 بجے استثنا ہوگی، تاکہ خواتین اور بچیاں ہسپتال و تعلیمی اداروں میں آجاسکیں، ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر بلا تفریق سخت کارروائی ہوگی، موٹرسائیکل ضبط کرنے کیساتھ گرفتاری بھی ہوسکتی ہے۔

انکے مطابق یکم جنوری سے بغیر رجسٹریشن کے موٹرسائیکلوں کوضبط کیا جائیگا، اسلئے شہری اپنی موٹر سائیکل محکمہ ایکسائیز میں رجسٹرڈ کرائیں۔

ڈی سی کیچ نے مزید بتایا کہ ضلع کیچ میں مسلسل پر تشدد واقعات رونما ہورہے ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ رات بلوچ لبریشن آرمی نے فورسز کے قافلے کو کوگدان کے مقام پر نشانہ بنایا تھا۔ پولیس کے مطابق حملہ جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت میں پولیس تھانہ سٹی کی حدود کے مقام پر کیا گیا جس می۔ چار اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔