تربت فوجی چوکی پر بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

322

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے کیچ کے مرکزی شہر تربت میں فوجی چوکی پر دستی بم حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ 18 دسمبر کی رات نو بجے سرمچاروں نے تربت شہر میں غلام نبی پٹرول پمپ پر قائم فوجی چوکی پر دستی بم سے حملہ کیا۔ دستی بم چوکی کے سامنے جا گرا جس سے دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قابض فورسز اور اسکے معاون کاروں پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔