بی ایل اے نے تربت حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

642

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جئیند بلوچ نے میڈیا میں جاری ایک مختصر بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے گذشتہ شب تربت گوکدان میں قابض پاکستانی فوج کے ایک کانوائے پر گھات لگا کر حملہ کیا۔

ترجمان نے کہا کہ بلوچ لبریشن آرمی اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔ ترجمان نے کہا مزید کہا کہ تفصیلی بیان جلد ہی شائع کی جائیگی۔

خیال رہے کہ کل رات نامعلوم افراد نے فورسز کے قافلے کو کوگدان کے مقام پر نشانہ بنایا ہے۔ پولیس کے مطابق حملہ جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب کیچ کے ضلعی ہیڈ کوارٹر تربت میں پولیس تھانہ سٹی کی حدود کے مقام پر کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق سیکورٹی فورسز کے قافلے ایف سی ہیڈ کوارٹر سے ڈی بلوچ کے علاقے کی طرف جا رہا تھا۔راستے میں ایک سپیڈ بریکر کے قریب گھات لگائے نامعلوم حملہ آوروں نے فورسز کی گاڑیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

پولیس کے مطابق مرنے والوں میں کشمیر کے ضلع سدھنوتی کا ایک صوبیدار بھی شامل ہے- حملہ آوروں کا نشانہ بننے والے باقی اہلکاروں کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت اور ہری پور سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اہلکار زخمی بھی ہوا جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔