بلوچستان مختلف حادثات و واقعات میں 5 افراد جاں بحق، 5 زخمی

265
فائل فوٹو

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مختلف حادثات اور واقعات میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

گزشتہ روز تفتان کے علاقے میں شاہراہ پر پدک کے مقام پر کوچ کی ٹکر سے 2 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے جن میں سے ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پنجاب سے کوئٹہ آنے والی کوچ اور مزدا میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

اس کے علاوہ اوتھل کے علاقے میں واٹر ٹینکر اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئیں مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔

تربت۔ پسنی سے تربت آتے ہوئے گاڈی الٹنے سے خاتون جان بحق، دو افراد زخمی ہوگئے۔

درین اثناء گزشتہ شب پسنی سے تربت آتے ہوئے گاڈی کا ٹائر برسٹ ہونے کے سبب حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں اسکول ٹیچر موقع پر جان بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

جان بحق خاتون کا تعلق کلاتک سورگ بازار سے بتایا جاتاہے۔