بلوچستان: فورسز کے ہاتھوں دو افراد لاپتہ، تین بازیاب

348

بلوچستان کے ضلع کیچ سے پاکستانی فورسز نے نوجوان سمیت دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔ لاپتہ ہونے والوں کی شناخت سہیل ولد عبداللہ اور چاکر ولد رسول بخش کے ناموں سے ہوئی ہیں۔

ان میں سے سہیل کو گذشتہ شب ایک بجے کے قریب تمپ کے علاقے دازن سے اور چاکر کو کوہاڑ سے گھر پر چھاپہ مارکر حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران فورسز نے خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ آخری اطلاعات تک دونوں تاحال فورسز کے تحویل میں ہے۔

دوسری جانب گذشتہ دنوں مند کے علاقے گوبرد سے لاپتہ ہونے والے شکاری پیر محمد اور پنجگور سے رواں ماہ لاپتہ ہونے والے عبدللہ اور اس کا چچا محبوب بازیاب ہوگئے ہیں۔