بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک، زیارت اور کوئٹہ میں میں درجہ حرارت منفی رہی-
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ سردی زیارت میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری تک پہنچ گیا ہے-
اسی طرح قلات میں درجہ حرارت پانچ ڈگری، گوادر اور جیوانی میں گیارہ، پسنی میں 13، دالبندین میں 1، نوکنڈی میں پانچ، خضدار اور لسبیلہ میں بالترتیب 7 اور 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا ہے-
موسمیاتی ماہرین کے مطابق صوبے کے شمالی اضلاع میں آئندہ چند روز صبح اور شام کے اوقات میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے جبکہ بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
دوسری جانب کوئٹہ کے شہری بھی اب سرد موسم سے بچنے کی تیاریوں مصرف ہیں دوسری جانب گیس کی لوڈشیڈنگ اور پریشر میں کمی کے مسئلے نے عوام کی مشکلات بڑھا دی۔
کوئٹہ میں کڑاکے کی سردی پڑنے سے پہلے ہی شہریوں کی جانب سے سوئی گیس کے پریشر میں کمی کی صدائیں بلند ہونے لگیں دوسری جانب سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں سوئی گیس کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے اس برس موسم سرما میں سوئی گیس کی مکمل فراہمی میں مشکل ہوسکتی ہے۔