بلوچستان: روڈ حادثات میں ایک شخص جانبحق، 15 زخمی

329
فائل فوٹو

منگل کے روز بلوچستان کے مختلف علاقوں میں روڈ حادثات میں ایک شخص جانبحق اور 15 زخمی ہوئیں۔

ضلع نوشکی میں آر سی ڈی شاہراہ پر ڈیڈار کے قریب ڈبل پک اپ کو حادثہ پیش آیا جسکے نتیجے میں 1 شخص جانبحق جبکہ 12 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد دینے کے لئے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں زیادہ تر خواتین شامل ہے جو بارات لے کر مستونگ جارہی تھیں۔

جانبحق شخص کی شناخت حاجی علم خان ساسولی کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش کو ضروری کاروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کیا گیا۔

دریں اثنا تربت کے علاقے ڈھنک اور اورماڑہ میں دو مخلتف کار حادثات میں ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں۔ وہاں بلیدہ کے علاقے الندور میں تیز رفتار دو ہزار گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر مار کر زخمی کردیا۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پہ پیش آنے والے روڈ حادثات میں متعدد افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں یا زندگی بھر کے لئے معذور ہوجاتے ہیں۔