برازیل کی ٹیم نے جنوبی کوریا کے خلاف پری کوارٹر فائنل جیتنے کے بعد یہ مقابلہ فٹ بال کی دُنیا کے لیجنڈری کھلاڑی پیلے کے نام کردیا۔
دوحا میں کھیلے گئے میچ میں برازیل نے جنوبی کوریا کو چار ایک سے ٹھکانے لگایا، اس فتح کا جشن مناتے ہوئے برازیلین کھلاڑی لیجنڈری فٹ بالر پیلے کی تصویر والا بینر میدان میں لے آئے۔
پیلے ان دنوں علیل ہیں اور اسپتال میں زیر علاج ہیں، اس فتح کے ذریعے اُنہوں نے یہ پیغام دیا کہ فٹ بال ٹیم سمیت پوری برازیلین قوم آپ کے ساتھ ہے اور اپنے اسٹار کھلاڑی کی صحتیابی کے لیے دُعاگو بھی ہے۔
دوسری جانب جنوبی کوریا کے خلاف میچ میں برازیلین ٹیم نے ایک انوکھا ریکارڈ بھی قائم کردیا، ورلڈ کپ کی تاریخ میں وہ تینوں گول کیپرز سمیت تمام 26 کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ کے دوران کھلانے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔