افغانستان: مزار شریف میں دھماکہ، 5 افراد ہلاک

280

افغانستان کے شمالی صوبے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

یہ خبر شائع ہونے تک طالبان حکومت کے کسی ترجمان نے سرکاری طور پر دھماکے کے بارے میں کچھ نہیں کہا۔

رائٹرز کے مطابق پولیس کے ترجمان نے کہا آج صبح 7:00 بجے ایک بس کو ایک دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس میں ایک آئل کمپنی کے ملازم سوار تھے۔

سید محمد آصف وزیری کے مطابق بس میں ہرتان آئل کمپنی کے ملازمین سوار تھے۔ اور فوری طور پر دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا اور نہ ہی کسی نے واقعے کی ذمہ داری قبول کی۔