افغانستان: صرافی بازار میں دھماکہ

313

افغانستان کے علاقے جلال آباد شہر کے صرافی بازار میں دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

افغان پولیس کا کہنا ہے کہ منگل کو مشرقی افغانستان کے شہر جلال آباد میں صرافی بازاز کے قریب ہونے والے دھماکے میں کم از کم چھ افراد زخمی ہوگئے۔

اگرچہ ہلاکتوں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہوسکی ہے تاہم جلال آباد شہر کی صرافی بازار سب سے بڑی مارکیٹ ہے جہاں لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہوتا ہے۔ اس لئے ہلاکتوں یا زخموں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

عینی شاہدین نے خبررساں اداروں کو بتایا کہ دھماکے کے بعد کئی ایمبولینسیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں کو اسپتالوں میں پہنچایا۔

خیال رہے کہ افغانستان میں ہونے والا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل افغانستان کے شمالی صوبے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوگئے۔

رائٹرز کے مطابق پولیس کے ترجمان نے کہا آج صبح 7:00 بجے ایک بس کو ایک دھماکے میں نشانہ بنایا گیا جس میں ایک آئل کمپنی کے ملازم سوار تھے۔