آزادی اتحاد سے ممکن ہے، بلوچ طلباء متحد ہوں – ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ

785

بلوچ آزادی پسند رہنماء اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کے سربراہ ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ نے مائیکروبلاگنگ سائٹ سے اپنے ایک تازہ ترین بلوچی زبان میں کئے گئے ٹویٹ میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بی ایس او)کے تمام دھڑوں سے اتحاد و یکجہتی کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں بلوچ نوجوانوں، خاص کی بی ایس او کے تمام دھڑوں سے گزارش کرتاہوں کہ وہ متحد ہوجائیں۔

بلوچ رہنماء نے ہفتے کے روز اپنے مختصر ٹوئٹ میں لکھا کہ پاکستانی قبضہ اور چین جیسے سامراج کوروکنے کیلئے اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔

بلوچ رہنماء کا کہنا تھا کہ آزادی،اتحاد و مستقل مزاجی اور قربانی کے بعدآتا ہے اور اب وہ وقت دور نہیں جب اندھیری رات سحر ہوگی، انشا اللہ ہم کامیاب ہونگے۔