پنجگور میں فورسز پر دستی بم حملہ

351
فائل فوٹو: تربت دھماکا

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم افراد نے پاکستانی فورسز کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فورسز پر ہونے والا یہ تیسرا حملہ ہے۔

گذشتہ روز پنجگور شہر میں ہستپال چوک پر قائم پر پاکستانی فورسز کی چوکی کو نامعلوم افراد نے دستی بم حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے، دھماکے کے نتیجے میں فورسز کو جانی نقصانات اٹھانے کی اطلاعات ہیں تاہم حکام نے اس حوالے سے کوئی موقف پیش نہیں کیا ہے۔

علاقائی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد فورسز نے مذکورہ مقام کو جانے والے راستوں کی ناکہ کردی تھی۔

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فورسز پر ہونے والا یہ تیسرا حملہ قبل ازیں گذشتہ روز تجابان میں فورسز کے کیمپ کو مسلح افراد نے راکٹوں و دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا تھا جبکہ گذشتہ رات خضدار کے علاقے کٹھان میں پُل کے مقام پر فورسز پوسٹ کو نامعلوم افراد نے دستی بم حملے میں نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

تجابان حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن فرنٹ اور خضدار بم حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی نے قبول کی ہے جبکہ پنجگور میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔