مچھ: 6 کانکن مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء

534

مچھ سے نامعلوم مسلح افراد نے 6 کاکنوں کو اغواء کرلیا-

دی بلوچستان پوسٹ ویب ڈیسک کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مچھ سے مسلح افراد نے چھ کانکنوں کو اغواء کر لیا ہے۔

ایس ایچ او مچھ کے مطابق مغوی کانکنوں کو مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر اغواء کرکے پہاڑی علاقے میں فرار ہوگئے۔ مغوی کانکنوں میں چار کا تعلق خبیر پختونخواہ کے شانگلہ، ایک کا تعلق قلعہ عبداللہ سے جبکہ ایک مقامی کانکن شامل ہے-

ایس ایچ او مچھ عمران اعوان کے مطابق مسلح افراد نے کانکنوں کو اس وقت اغواء کرلیا جب وہ کام ختم کرکے رہائشی کمروں کی طرف واپس جارہے تھے-پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر درج کرتے ہوئے کانکنوں کی تلاش شروع کردی ہے-