گوادر کے بعد پسنی کے عوام فٹ بال ورلڈکپ کیلئے تیار

210

بلوچستان کے ساحلی علاقے پسنی میں فش ہاربرجیٹی پر اسٹینسل آرٹ کے ماہر وھاب بلوچ نے فٹبال کے مشہور کھلاڑیوں کرسٹیانو رونالڈو، لیونل میسی اور نیمار جونیئر کے اسٹینسل آرٹ بناکر اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا ہے۔

آرٹ شوقین نوجوان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے آکر اسٹینسل آرٹ کا نظارہ کیا اور وھاب بلوچ کے ٹیلنٹ کو سراہا اور اسکی حوصلہ افزائی کی۔

اس موقع پر سینڈ آرٹ سرکل پسنی کے سربراہ حسین زیب بھی بھی موجود تھے۔

اسٹینسل آرٹ کے ماہر وھاب بلوچ نے آج پسنی فش ہاربرجیٹی پر اپنے اسٹینسل آرٹ کے پینٹنگ کے دوران پسنی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا شکریہ ادا کیا۔

کہا کہ آج اپنے فن اسٹینسل آرٹ کے ذریعے انٹر نیشنل کھلاڑیوں کی پینٹنگ کا پیغام نوجوانوں کو کھیل کے فروغ کی جانب راغب کرنا بھی ہے۔

یاد رہے اس سے پہلے گوادر سمیت کراچی کے بلوچ اکثریتی علاقوں ملیر اور لیاری میں بھی شائقین نے اپنے پسندیدہ ٹیموں کے پرچم سجائے تھے۔ کراچی کے ضلع ملیر میں واقع صدیق گوٹھ بھی ان میں سے ایک ہے، جہاں کے رہائشی مختوم مراد بلوچ نے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے بلوچی زبان میں ایک ریپ تیار کیا ہے۔

فیفاعالمی کپ فٹ بال ٹورنا منٹ 2022 کا میدان آج سجے گا جبکہ قطر میں حتمی تیاریاں جاری ہیں۔

فٹ بال کا یہ سب سے بڑا ٹورنامنٹ آج 20 نومبر سے 18دسمبر تک جاری رہے گا۔ قطراس ٹورنامنٹ کے گروپ مراحل میں 22 دنوں کے دوران میں دنیا بھر کے 32 ممالک کی قومی ٹیموں کی میزبانی کرے گا اور ان کے میچوں کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں شائقین قطر آئیں گے۔

قطر کے خصوصی طور پر تیار کردہ آٹھ اسٹیڈیم قریباً ایک ماہ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے دوران میں میچوں کی میزبانی کریں گے۔ یہ لوسیل اسٹیڈیم اسٹیڈیم، 974ا لثمامہ اسٹیڈیم، البیت اسٹیڈیم، خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم، احمد بن علی اسٹیڈیم، ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم اور الجنوب اسٹیڈیم ہیں۔

عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔