بلوچستان لبریشن فرنٹ نے گوادر میں عسکری تعمیراتی کمپنی کی سیکورٹی چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔
بی ایل ایف کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ گذشتہ دنوں 6 نومبر کو رات گیارہ بجے سرمچاروں نے گوادر کے زیروپوائنٹ کے علاقے گھٹی ڈور میں قائم پاکستانی فوج کے تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او کے حفاظتی مورچے پر دستی بم سے حملہ کیا۔
ترجمان نے کہا کہ حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔ بلوچستان سے پاکستانی فوج کے انخلا تک اس پر حملے جاری رہیں گے۔