گوادر: فورسز پر دستی بم حملہ

358

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں نامعلوم افراد نے ایف ڈبلیو او کے کیمپ کو بم حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر کے علاقے گھٹی ڈور زیرو پوائنٹ کے قریب قائم ایف ڈبلیو او کے کیمپ کے حفاظتی مورچے پر نامعلوم افراد نے دستی بم حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بم حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم حکام کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے۔

خیال رہے کہ مذکورہ علاقے میں بلوچ آزادی پسند تنظیمیں متحرک ہیں تاہم آج ہونے والے حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔