کیچ: مزید ایک نوجوان نے خودکشی کرلی

373

بلوچستان بھر میں بڑھتی ہوئے خودکشی کے واقعات تھمنے کا نام نہیں لے رہے ہیں، ضلع کیچ میں مزید ایک شخص نے خودکشی کرلی۔

خودکشی کا واقعہ ضلع کیچ کے علاقے سرنکن کے مقام پر پیش آیا ہے، جہاں نوجوان چاکر مجید نامی شخص نے خودکشی کرلی۔ خودکشی کے محرکات تاحال معلوم نہیں ہوسکے۔

خیال رہے کہ بلوچستان بھر میں اس سال خودکشی کے متعدد واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں جو انتہائی تشویشناک ہیں۔

بڑھتے ہوئے خودکشی کے واقعات پہ حکومتی سطح پر خاموشی کا سماں ہیں۔ اسی ہفتے تربت میں تربت سول سوسائٹی کی جانب سے ایک آگاہی سیمینار منعقد کرکے خودکشی کے واقعات، ان کے عوامل اور سدباب پر معروف سائیکالوجسٹ کو خطاب کی دعوت دی گئی تھی تاہم انتظامیہ یا محکمہ صحت نے اس پر کام نہیں کیا ہے۔