کولواہ: بلوچ آزادی پسندوں پر ڈرون حملہ

1814
فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے کولواہ میں آج ہونے والے آپریشن کے دوران بلوچ آزادی پسندوں و دیگر افراد کے جانی نقصانات کی اطلاعات ہیں۔

آپریشن کولواہ کے علاقے شاپکول اور پارگ کے قریبی پہاڑی سلسلوں میں کی گئی۔ جہاں ڈرون حملے کے بعد گن شپ و دیگر ہیلی کاپٹروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ آپریشن میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کے علاوہ جاسوس طیاروں نے بڑی تعدا میں حصہ لیا اور کئی جگہوں پر شیلنگ و بمباری کی گئی جبکہ آپریشن تاحال جاری ہے۔

پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فورسز نے آپریشن کا آغاز کیا جہاں فورسز اور مسلح افراد میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دس افراد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دو افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے انکی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔