کوئٹہ: سی ٹی ڈی کا بلوچ آزادی پسندوں کو مارنے و گرفتاری کا دعویٰ

704

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) بلوچ آزادی پسندوں سے مقابلے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے سریاب روڈ پر ہونے والے مقابلے میں بلوچ لبریشن آرمی کا ایک رکن مارا گیا جبکہ اس کے ایک ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ مذکورہ افراد کا تعلق بلوچ آزادی پسند مسلح تنظیم بلوچ لبریشن آرمی سے ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے قبضے سے 80 دستی بم، 2 پستول اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ مارے جانے والے شخص کی لاش اور اس کے زخمی ساتھی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ تاہم حکام نے ان کی شناخت ظاہر نہیں کی ہے۔