کوئٹہ: روڈ حادثے میں ڈپٹی کمشنر لورالائی ہلاک

749

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں میں آج ہفتے کے روز پیش آنے والے ایک روڈ حادثے میں لورالائی کے ڈپٹی کمشنر ہلاک جبکہ ساتھی زخمی ہوگئے۔

واقعہ کوئٹہ کے علاقے اسپینی روڈ کے مقام پر پیش آیا، جہاں ڈپٹی کمشنر لورالائی جمیل بلوچ ہلاک جبکہ اس کے ماموں زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی اور ہلاک ہونے والوں کو ریسکیو کے اہلکاروں نے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں روزانہ کی بنیاد پہ پیش آنے والے روڈ حادثات میں متعدد افراد جان بازی ہار جاتے ہیں یا زندگی بھر کے لئے معذور ہوجاتے ہیں۔