کوئٹہ: خودکش دھماکہ، پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد ہلاک

937

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں آج صبح ہونے والے ایک خودکش دھماکے میں پولیس اہلکاروں سمیت تیس کے قریب افراد ہلاک و زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا گیا ہے، ڈی آئی جی نے کہا ہے کہ پولیس اہلکار ڈیوٹی کیلئے جارہے تھے کہ رکشہ کے ذریعے پولیس ٹرک کو نشانہ بنایا کیا، دھماکے میں 20 سے 25 کلو بارودی مواد استعمال ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑی بھی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون بھی زخمی ہوگئی، پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ، ایمبولینس جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئیں، بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا۔

تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ٹی ٹی پی آفیشل چینل پر مختصر نوٹ میں لکھا گیا “کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں مبارک استشہادی حملہ، تفصیلات کیلئے ہمارے ساتھ رہیں ـ۔”