بلوچستان کے علاقے چمن میں بلوچستان و افغان بارڈر باب دوستی پر مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک ایف سی اہلکار ہلاک جبکہدو زخمی ہوگئے۔
افغان حکام کے مطابق حملہ آور طالبان کے بھیس میں تھے جن کی تلاش کا عمل جاری ہے۔
فائرنگ کے بعد باب دوستی پر آنے جانے والے پیدل شہریوں میں بھگدڑ مچ گئی۔
چمن میں فائرنگ کے واقعے کے بعد پاکستانی حکام نے فائر بندی کیلئے افغان حکام سے رابطہ کیا۔
کسٹم حکام کے مطابق افغانستان کی حدود شدید فائرنگ کے بعد کسٹم ہاؤس خالی کیا جارہا ہے۔ کسٹم اور امیگریشن اسٹاف کوفوریطور پر نکال دیا گیا ہے۔
پاکستانی حکام کے مطابق حملہ آوروں کی حوالگی تک باب دوستی بند رہے گا۔