پنجگور: پاکستانی فورسز پر حملہ

708

پنجگور کے نواحی علاقے بالگتر میں نامعلوم مسلح افراد نے پیر کے روز پاکستانی فورسز کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج بالگتر کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے کیمپ پر حملہ کیا۔

حملے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے جبکہ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے۔

حکام کا موقف اس حوالے سے تاحال سامنے نہیں آیا ہے ناہی حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول کی ہے۔