پنجگور میں مظاہرین نے سی پیک روڈ کو احتجاجاً بند کردیا

688

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں آج چوتھے روز انجمنِ تاجران بلوچستان، ڈرائیورز ایسوسی ایشن اور گیراج اینڈ آٹوز یونین کی کال شہر میں مکمل ہڑتال کی جارہی ہے۔

جبکہ سی پیک روڈ پر دھرنا جاری ہے، جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی معطل ہے اور شاہراہ کی دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

شہر میں مسلسل چار روز سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی وجہ سے دیہاڑی دار مزدورفاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب سی پیک روڈ کی بندش کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔سخت سردی میں بچے، بزرگ اور خواتین شدید مشکلات کے شکار ہیں۔

واضح رہے ہڑتال اور احتجاج 11 نکاتی مطالبات کی منظوری کے لئے کی جارہی ہے۔ جن میں موبائل نیٹ ورک، سرحدی کاروبار کی بحالی اور دیگر مطالبات شامل ہیں۔