پنجگور: آج دوسرے دن کاروباری مراکز بند

378

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سرحدی کاروبار، موبائل کمپنیوں کے ڈیٹا کی بندش اور دیگر مطالبات کے حق میں آج دوسرے روز بھی شہر میں شٹرڈاوں ہڑتال جاری رہی۔

جس کی وجہ سے شہر کی تمام چھوٹی بڑی مارکیٹ بنک اور دیگر مالیاتی ادارے بند ہیں۔

ہڑتال کی کال انجمن تاجران کمیٹی نے دے رکھی ہے تاجران کمیٹی کے صدر حاجی خلیل دہانی کے مطابق پنجگور میں ہڑتال بارڈر موبائل ڈیٹا کی بندش اور بازار کے مسائل پر کی گئی جو غیر معینہ مدت کے لیے ہیں۔

تاجران کمیٹی کے صدر کا مزید کہنا ہے کہ جب تک ہمارے 11 نکاتی ڈرافٹ پر عمل درآمد نہیں ہوتا اس وقت تک ہم اپنا شٹرڈاوں ہڑتال جاری رکھیں گے مزید اگر معاملات کو طول دیا گیا تو سی پیک روڑ پر بھی دھرنا دے کر اسے بند کردیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پرامن ہے اور پرامن احتجاج کے زریعے ہم اپنے مسائل کا حل چاہتے ہیں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی وجہ سے روز مرہ زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے ہڑتال کے باعث اشیاء خورونوش کی قلت پیدا ہوگیا ہے جبکہ بینکوں کے بند ہونے سے کھاتہ داروں کو مشکلات کا سامنا ھے۔