نصیر آباد: مبینہ غیرت کے نام پر نوجوان قتل

377

نصیر آباد میں ایک نوجوان کو پھندا لگا موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

واقعہ تحصیل تمبو ضلع نصیر آباد میں منجھو شوری پولیس تھانہ کی حدود کے ایک نواحی گاؤں میں پیش آیا ہے۔ جہاں چند افراد نے نوجوان محمد ایوب ولد غوث بخش کھوسہ کو قابو کرکے گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے واقعہ کے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ مذکورہ نوجوان کو مبینہ طور پر غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔