مند حملوں کی ذمہ داری بی ایل ایف نے قبول کرلی

460

بلوچستان لبریشن فرنٹ نے بلوچستان کے علاقے مند میں مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے-

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا کہ 25 نومبر کی شام ساڑھے چھ بجے سرمچاروں نے کیچ کے علاقے مند میں شیراز  کے پہاڑی علاقے کوہ چکاپ میں قائم پاکستانی فوج کے 61  ونگ کے کیمپ کے حفاظتی مورچے پر راکٹوں سے حملہ کیا-

گہرام بلوچ نے کہا سرمچاروں کے اس حملے میں دشمن فوج کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔

ترجمان کا کہنا تھا ایک اور کاروائی میں مند کے علاقے شیپچار میں باڈ لگانے والے  فورسز کے اہلکاروں پر سرمچاروں آج 26 نومبر کو دوپہر ایک بجے حملہ کیا جہاں کام میں مصروف بلڈوز تباہ اور ڈرائیور زخمی ہوا عین اسی وقت نزدیکی فوجی چوکی پر بھی سرمچاروں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

میجر گہرام بلوچ نے اپنے بیان میں مزید کہا دشمن فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔