کراچی کے بلوچ اکثریتی علاقے لیاری اور
ملیر میں میں فیفا ورلڈ کپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، گھر اور گلیاں سجنے لگی ہیں۔
منی برازیل کے نام سے مشہور کراچی کے علاقے لیاری اور ملیر میں فٹبال شائقین کی تیاریاں اپنا رنگ دکھا رہی ہیں، لیاری اور ملیر والوں نے من پسند ٹیموں کے جھنڈے دیواروں اور فضا میں لہرانے شروع کر دیے ہیں۔ شہر کی دیواروں کو بھی 32 ٹیموں کے ناموں اور ان کے پرچموں سے سجایا جا رہا ہے۔ ورلڈ کپ وال بھی بنائی گئی ہے جس پر ماضی میں جیتنے والی ٹیموں کے نام لکھے گئے ہیں جبکہ عالمی کپ 2022 کی ٹرافی کس کے حصے میں آئے گی وہ جگہ خالی ہے۔
فٹبال لیاری والوں میں خون کی طرح دوڑتی ہے، اسی لیے میگا ایونٹ آنے سے پہلے ہی بڑے دل والے لیاری کے رہائشی زور و شور سے تیاریاں شروع کر دیتے ہیں۔
کراچی کے ضلع ملیر میں واقع صدیق گوٹھ بھی ان میں سے ایک ہے، جہاں کے رہائشی مختوم مراد بلوچ نے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے بلوچی زبان میں ایک ریپ تیار کیا ہے۔
فیفاعالمی کپ فٹ بال ٹورنا منٹ 2022 شروع ہونے میں چند روزباقی رہ گئے ہیں۔اس میں شریک ہونے والی عالمی ٹیمیں اپنے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں جبکہ قطر میں حتمی تیاریاں میں جاری ہیں۔
فٹ بال کا یہ سب سے بڑا ٹورنامنٹ 20 نومبر سے 18دسمبر تک جاری رہے گا۔قطراس ٹورنامنٹ کے گروپ مراحل میں 22دنوں کے دوران میں دنیابھر کے 32 ممالک کی قومی ٹیموں کی میزبانی کرے گا اور ان کے میچوں کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں شائقین قطرآئیں گے۔
قطر کے خصوصی طور پر تیارکردہ آٹھ اسٹیڈیم قریباًایک ماہ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے دوران میں میچوں کی میزبانی کریں گے۔یہ لوسیل اسٹیڈیم ،اسٹیڈیم 974 ، الثمامہ اسٹیڈیم ، البیت اسٹیڈیم ، خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم ، احمد بن علی اسٹیڈیم ،ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم ، اور الجنوب اسٹیڈیم ہیں۔
عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔