مشکے: فوجی کیمپ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

443

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 8 نومبر کی رات آٹھ بجے سرمچاروں نے آواران کے علاقے وادی مشکے میں جیبری میں قائم دشمن پاکستانی فوج کے مین کیمپ کو راکٹوں اور خودکار بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس سے کیمپ اور مورچوں کو نقصان پہنچا۔ اس حملے میں قابض فوج کو جانی و مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حملے کے بعد دشمن فوج نے کئی اطراف میں مارٹر گولے فائر کیے، لیکن سرمچار کامیاب حملے کے بعد اپنے محفوظ ٹھکانوں میں پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن فورسز پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔