مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ، بندوقیں اور گاڑی اپنے ساتھ لے گئے

703

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے علاقے برمل میں پولیس پوسٹ پر راکٹوں سے حملہ، حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

ہلاک ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت حمید اللہ اور فرمان اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق حملہ آور سرکاری اسلحہ اور پوسٹ پر موجود گاڑی بھی ساتھ لے گئے جبکہ ایک پولیس وین کو آگ لگا دی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ لاشوں و زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

تاہم واقعہ کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔