لاہور سے کوئٹہ جانے والی کوچ الٹ گئی

965

بدھ کے روز پنچاب کے دارالحکومت لاہور سے کوئٹہ جانے والی ڈائیو بس میختر کے قریب الٹ گئی۔

ڈائیو بس کے الٹنے سے ایک سواری ملا محمود ولد ملا جمعہ خان قوم ناصر ساکن لورالائی موقع پر جانبحق جبکہ چھ سواریاں زخمی ہوئیں۔

زخمیوں کی شناخت علی ولد تنویر قوم علوی سکنہ علمدار روڈ کوئٹہ، مصطفیٰ ولد گران قوم کاکڑ ساکن کوئٹہ، کامران ولد تنویر عمر قوم انصاری ساکن ملتان، عبداللہ خان ولد عطامحمد قوم ناصر ساکن نیو کلی پٹھانکوٹ لورالائی، اسداللہ ولد نورمحمد قوم ملاخیل ساکن کچلاک کوئٹہ اور محمد ذکریا ولد شاہجان قوم خروٹی ساکن کنوبی لورالائی کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

زخمیوں کو سول ہسپتال لورالائی منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹرز کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔