فیفا ورلڈ کپ: گوادر میں بھی تیاریاں

424

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں فیفا ورلڈ کپ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، گھر اور گلیاں سجنے لگی۔

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں فٹبال شائقین کی تیاریاں اپنا رنگ دکھا رہے ہیں، بعض شائقین نے من پسند ٹیموں کے جھنڈے دیواروں پر بنانے اور فضا میں لہرانے شروع کر دیے ہیں۔ شہر کی دیواروں کو بھی کئی پسندیدہ ٹیموں کے ناموں اور ان کے پرچموں سے سجایا جا رہا ہے۔

فٹبال بلوچستان کے دیگر علاقوں کی طرح گوادر میں پسند کیا جاتا ہے اور بعض شائقین میں خون کی طرح دوڑتی ہے، اسی لیے میگا ایونٹ آنے سے پہلے ہی گوادر والے اس کی بھر پور تیاری کرتے ہیں۔

یاد رہے اس سے پہلے کراچی کے بلوچ اکثریتی علاقوں ملیر اور لیاری میں بھی شائقین نے اپنے پسندیدہ ٹیموں کے پرچم سجائے تھے۔ کراچی کے ضلع ملیر میں واقع صدیق گوٹھ بھی ان میں سے ایک ہے، جہاں کے رہائشی مختوم مراد بلوچ نے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے بلوچی زبان میں ایک ریپ تیار کیا ہے۔

فیفاعالمی کپ فٹ بال ٹورنا منٹ 2022 شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں۔اس میں شریک ہونے والی عالمی ٹیمیں اپنے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں جبکہ قطر میں حتمی تیاریاں میں جاری ہیں۔

فٹ بال کا یہ سب سے بڑا ٹورنامنٹ 20 نومبر سے 18دسمبر تک جاری رہے گا۔ قطراس ٹورنامنٹ کے گروپ مراحل میں 22 دنوں کے دوران میں دنیا بھر کے 32 ممالک کی قومی ٹیموں کی میزبانی کرے گا اور ان کے میچوں کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں شائقین قطر آئیں گے۔

قطر کے خصوصی طور پر تیارکردہ آٹھ اسٹیڈیم قریباً ایک ماہ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے دوران میں میچوں کی میزبانی کریں گے۔ یہ لوسیل اسٹیڈیم اسٹیڈیم،974، الثمامہ اسٹیڈیم، البیت اسٹیڈیم، خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم، احمد بن علی اسٹیڈیم، ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم اور الجنوب اسٹیڈیم ہیں۔

عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔