فیفا ورلڈ کپ: کروشیا، مراکش، کوسٹاریکا فاتح

164

قطر میں ناک آؤٹ راؤنڈ تک پہنچے کے لئے مختلف ممالک کے ٹیم سر توڑ کوشش کررہے ہیں جہاں کوئی جیت رہا ہے تو کسی کے ورلڈکپ کا اپنے سفر اختتام کو پہنچ گیا

قطر میں جاری فٹبال ورلڈکپ میں گروپ ای کے میچ میں جرمنی کو اپ سیٹ شکست دینے والا جاپان اپنے دوسرے میچ میں ہار گیاجاپان کو کوسٹاریکا نے دلچسپ مقابلے کے بعد ایک صفر سے شکست دی۔

میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہیں لیکن پھر  میچ کا واحد گول کوسٹاریکاکے کیشر فُلر نے آخری منٹوں میں کیا جو جاپان کی شکست کا باعث بنا۔

دوسری جانب فیفا ورلڈکپ میں گروپ ایف کے میچ میں مراکش نے بیلجیئم کو 2 صفر سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں ایک اور اپسیٹ کردیا ہے

مراکش اور بیلجیئم کے درمیان ہونے والے میچ میں مراکش نے غیر متوقع طور پر عالمی نمبر دو بیلجیئم کے خلاف شاندار کھیل پیش کیاپہلے ہاف میں مراکش نے گیند بیلجیئم کے گول میں پہنچادی تھی مگر ریفری نے آف سائیڈ کے سبب وہ گول مستر د کردیا، کھیل کے73ویں منٹ میں صابری مراکش کے لیے پہلا گول کرنے میں کامیاب ہوگئے بالکل آخری لمحات میں ابوخلال نے اسکور کر کے مراکش کیبرتری دو صفر کردی جو کہ حتمی ثابت ہوئی۔

اتوار کو گروپ ایف کے ایک او میچ میں کروشیا نے کینیڈاکے خلاف شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایک کے مقابلے 4 گول سے کامیابیحاصل کی۔

 

کروشیا کی جانب سے آندریج نے 2 جبکہ مارکو لیواجا اور لورو میجر نے ایک ایک گول کئے جبکہ کینیڈا کا واحد گول ڈیوس نے کیاکینیڈا کے خلاف فتح کے بعد کروشیا نے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی جبکہ مسلسل دو میچز میں شکست کے بعد کینیڈا آخرینمبر پر موجود ہے واضح رہے کہ کینیڈا کو آخری گروپ میچ ابھی کھیلنا ہے اگر وہ اپنا آخری میچ ہار جاتے تو انکا ورلڈ کپ کا سفراپنے اختتام کو پہنچ جائے گا

اتوار کے روز چوتھا اور آخری میچ ورلڈ کہ کے دو بڑے ٹیموں اسپین اور جرمنی کے مابین کھیلا گیا جہاں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرےخلاف گول کرنے اور گول سے بچنے کی بھر پور کوشش جبکہ میچ کے آخری لمحات نے دنوں ٹیموں نے ایک ایک گول کرکے میچ ڈراکردیا