سبی: پہلا آل سندھ بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

275

آل سندھ بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز، میچز سبی اور حب چوکی میں کھیلے جائینگے-

بلوچستان کے ضلع سبی میں پہلا آل سندھ بلوچستان کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے تقریب کا افتتاح سیکرٹری اسپورٹس محمد اسحاق جمالی نے کیا-

ٹورنامنٹ کے تمام میچز پی سی بی گراؤنڈ سبی میں کھیلے جائینگے جہاں سندھ اور بلوچستان سے 16 ٹیمیں سبی پہنچے گے جبکہ ٹورنامنٹ کا دوسرا حصہ بلوچستان کے صنعتی شہر حب چوکی میں ہوگا جہاں مزید 16 ٹیمیں مدمقابل ہونگے-

منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس محمد اسحاق جمالی نے کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں کھیل نوجوانوں میں مثبت سماجی سرگرمیوں کے فروغ کیساتھ ساتھ معاشرتی برائیوں سے بچانے کا اہم ذریعہ ہیں۔

ٹورنامنٹ کا آخری میچ سبی میں کھیلا جائی جائے گا ٹورنامنٹ 6 دسمبر کو اختتام پزیر ہوگا۔