زیادتی کا الزام سری لنکن کرکٹر آسٹریلیا میں گرفتار

326

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے زیادتی کے الزام میں بیٹر دنوشکا گوناتھیلاکا کی گرفتاری کی تصدیق کر دی۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ کے مطابق آئی سی سی نے آگاہ کیا ہے کہ گوناتھیلاکا جنسی حملے کے الزام میں گرفتار ہوئے ہیں ان پر سڈنی میں ایک خاتون پر جنسی حملے کا الزام ہے۔

ترجمان سری لنکن بورڈ کے مطابق کرکٹر کو 7 نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا سری لنکا کرکٹ بورڈ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے ترجمان کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کریں گے اگر کھلاڑی قصور وار نکلا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

سری لنکن کرکٹر پر 29 سالہ خاتون نے جنسی زیادتی کا الزام لگایا ہے خاتون کا کہنا ہے کہ ان کی دنوشکا سے ملاقات ایک ایپ کے ذریعے ہوئی۔