خاران و دشت حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

611

بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ اٹھارہ نومبر بروز جمعہ شام پانچ بجکر تیس منٹ پر ہمارے سرمچاروں نے خاران کے علاقے لجّے میں قائم پاکستانی فوج کے چیک پوسٹ پر خود کار بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں ایف سی کے تین اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ 21 نومبر کی صبح دس بجے سرمچاروں نے اس وقت پاکستانی فوج کے دو اہلکاروں کو کیچ کے علاقے دشت کھڈان بازار میں گرفتار کرنے کی کوشش کی جب وہ خریداری میں مصروف تھے۔ اس دوران وہ فائرنگ کرکے بھاگنے لگے۔ سرمچاروں کی فائرنگ سے دونوں اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ شہریوں کی بھیڑ اور قریبی چوکیوں کی وجہ سے سرمچاروں نے مزید فائرنگ نہیں کی تاکہ عام آبادی کو نقصان نہ پہنچے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج پر مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک حملے جاری رہیں گے۔