خاران: مسلح افراد کی فائرنگ چار افراد ہلاک

618

بلوچستان کے ضلع خاران میں رات گئے نامعلوم مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے چار افراد کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی کردیا۔

فائرنگ کا واقعہ خاران میں ڈیری فارم کے قریب پیش آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے رات گئے خاران شہر کے قریب واقع شیخ سلیم احد تکاپی کے گھر کے اندر گھس کے اندھا دھند فائرنگ کی، فائرنگ کی زد میں آکر چار افراد ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال خاران منتقل کر دیا گیا ہے ، دولاشوں کی شناخت شیخ سلیم احمد ولد عبد السلام نگالی ، سعید اسلام ولد امیر بخش جبکہ زخمی شخص کی شناخت داشاد ولد عبدالغفور گرگناڑی کے نام سے ہوئی ہیں ۔ باقی دو لاشوں کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔

پولیس کے مطابق ضابطہ کاروائی کے بعد لاشوں کے ورثا کے حوالے کیا گیا جائے گا۔ جبکہ پولیس کا کہنا واقعہ کے حوالے سے اس وقت کچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔