جنوبی وزیرستان: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فوجی اہلکار ہلاک

251

بدھ کے روز پاکستانی فورسز اور نامعلوم افراد کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں فائرنگ کے تبادلے میں پاکستان فوج کا حوالدار ہلاک ہوگیا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور مشتبہ افراد کے درمیان جھڑپ جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں ہوئی جہاں39 سالہ حوالدار عمر حیات سکنہ لاچی کوہاٹ ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ مشتبہ افراد کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔