بولان حملے میں آٹھ ایس ایس جی کمانڈوز ہلاک کیے۔ بی ایل اے

1331

بلوچ لبریشن آرمی نے میڈیا کو بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بولان میں ہونے والے فوجی آپریشن میں پاکستانی فوج کو سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے جہاں آٹھ ایس ایس جی کمانڈوز ہلاک ہوئے ہیں۔

میڈیا کو مختصر بیان جاری کرتے ہوئے بی ایل اے ترجمان جیئند بلوچ کا کہنا ہے کہ بولان میں بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے قابض پاکستانی فوج کو پسپا کرتے ہوئے مختلف مقامات پر شدید نوعیت کے حملوں میں دشمن فوج کے آٹھ ایس ایس جی کمانڈوز ہلاک کیئے۔

خیال رہے کہ پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے گذشتہ روز فوجی آپریشن کے جاری رہنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ مسلح جھڑپوں میں دو ایس ایس جی کمانڈوز ہلاک ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے چار بلوچ آزادی پسندوں کے مارے جانے کا بھی دعویٰ کیا تھا تاہم بی ایل اے نے آئی ایس پی آر کے دعوؤں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔