بولان آپریشن میں زیر حراست خواتین اور بچے رہا

528

بلوچستان کے علاقے بولان سے گذشتہ دنوں فوجی آپریشن کے دوران پاکستانی فوج نے حراست میں لیے گئے خواتین اور شیر خوار بچوں کو رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ قوم دوست حلقوں کے شدید ردعمل اور دنیا بھر سے مذمت کے بعد بولان آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے بلوچ خواتین اور بچوں کو آج سانگان میں رہا کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان فوج نے گذشتہ ہفتے درجنوں خواتین و بچوں کو اوچ کمان و گردنواح کے علاقوں میں زیرحراست رکھا جن میں سے 13 کی شناخت ہوسکی تھی۔

تاہم کئی روز کے حراست کے بعد آج انکو رہا کردیا گیا ہے۔

بولان آپریشن کے دوران پاکستان فورسز کے تحویل میں لیے گئے خواتین و بچوں میں سے زرگل مری، حنیفہ مری، در خاتون مری، ماہیسو سمالانی، گل بی بی سمالانی، سمو سمالانی، زر بخت سمالانی، بانی سمالانی، سمیدہ سمالانی، فریدہ سمالانی، راجی سمالانی اور چار سال سے لاپتہ رکھیہ سمالانی کی اہلیہ مہنا سمالی اور بیٹا کلیم سمالانی شامل تھیں۔