بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش، سردی کی شدت میں اضافہ

272

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بد ھ کو خضدار میں 06، کوئٹہ میں 04 اور قلات میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ زیارت،ژوب، خضدار، لسبیلہ، بار کھان، گوادر، کیچ، تربت، آواران اور پنجگور میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا جسکے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

محکمہ موسمیات نے آج (جمعرات) کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اور وسطی اضلاع میں سرد رہنے کاامکان ظاہر کیا ہے۔

اتوار کو وادی زیارت پراسپیکٹ پوائنٹ پر برف باری اور شہر و گردنواح میں ہلکی بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا تھاجبکہ اس دوران وادی زیادت میں گیس کی سپلائی مکمل طور پر معطل ہوگئی تھی

سردی کے آتے ہی زیارت سنجاوی کے شہریوں نے گرم چادریں نکال لیں جبکہ کوئٹہ کے شہری بھی اب سرد موسم سے بچنے کی تیاریمیں مصرف ہیں تاہم بارشوں اور شدید سردی کے باعث مختلف علاقوں میں کیس کی سپلائی بھی محدود ہوگئی ہے