مچھ میں دو مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہیں- بی ایل اے

641

بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے سرمچاروں نے مچھ میں دو مختلف حملوں میں قابض پاکستانی فوج کے ایک چیک پوسٹ اور ایک مواصلاتی ٹاور کو نشانہ بناکر تباہ کردیا۔

جیئند بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سرمچاروں نے گذشتہ شب مچھ کے علاقے ہرّک میں پاکستانی فوج کے ایک پوسٹ پر گرنیڈ لانچر و دیگر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کرکے دشمن فوج کے کم از کم تین اہلکار زخمی کردیئے جبکہ مذکورہ پوسٹ جزوی طور پر تباہ ہوگیا۔

جیئند بلوچ کا کہنا تھا کہ سرمچاروں کے ایک اور دستے نے اسی مقام سے گذرنے والی بجلی کے ایک ٹاور کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے تباہ کردیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ان دونوں حملوں کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی قبول کرتی ہے اور اس عزم کو دہراتی ہے کہ بلوچ وطن کی مکمل آزادی تک قابض افواج و اسکے تنصیبات پر حملے جاری رہینگے۔