بلوچستان کے اصل مسئلوں پر پارلیمان میں بات نہیں ہوتی – سردار اختر مینگل

245

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اور رکن پاکستان اسمبلی سردار اختر مینگل نے کوئٹہ سریاب میں پارٹی جلسے میں اظہار خیالکرتے ہوئے کہا کہ جبری گمشدگیاں بلوچستان کا بڑا ایشو ہے جبکہ مسخ شدہ لاشیں ملنے کا معاملہ سنگین ہوتا جارہا ہے، بلوچستانکے اصل مسئلوں ر پارلیمان میں بات نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ بی این پی بلوچستان اور قومی اسمبلی میں حق کی آواز اٹھارہی ہے۔

سردار اختر مینگل نے کہا کہ پارٹی کے کارکنان نے ہر دور میں مشکلات کا سامنا کیا ہے، ہمارے اکابرین نے اصولوں پر کبھیسمجھوتہ نہیں کیا، اصولوں کی خاطر جیلیں کاٹیں، ہمیں اپنے شہداء پر فخر ہے۔

اختر مینگل نے کہا کہ بی این پی صوبائی اور قومی اسمبلی میں حق کی آواز اٹھارہی ہے، ایوب اور مشرف کے مارشل لاء دور میںمظلوم کی خاطر آواز بلند کی۔

انکا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کی راہ تک رہے ہیں، کوئی مذہبی سیاسی جماعت آج تک گمشدہ افراد کے لواحقینسے نہیں ملی، سردار نواب کے بچے غائب نہیں ہوتے اس لئے وہ بھی گمشدہ افراد کیمپ نہیں جاتے ہیں۔

سردار اختر مینگل نے کہا کہ صوبے کے قبائل اپنی رنجشیں ختم کرکے باہمی اخوت کو فروغ دیں۔