گوادر اور کیچ میں دستی بم حملے

489

آج بروز اتوار شام کے وقت بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر اور ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت میں دو دستی بم دھماکے ہوئے ہیں۔

تربت میں بم دھماکے میں پاکستانی فورسز کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ گوادر میں ہونے والے دھماکے کا ہدف معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

ذرائع کے مطابق تربت میں اسٹار پلس مارکیٹ کے قریب کیچ میوزیم کے دیوار کے ساتھ قائم ایف سی چوکی پر نامعلوم افراد دستی بم سے پھینک کر فرار ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حملے میں فورسز کو نقصان کا سامنا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق حکام نہیں تاحال نہیں کی ہے۔

دوسری جانب گوادر سے اطلاعات ہیں فقیرکالونی کے مقام پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار ایک گاڑی پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

مذکورہ دونوں حملوں کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔