بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری کردہ اپنے ایک پریس ریلیز میں ضلع کیچ میں عسکری تعمیراتی کمپنی ایف ڈبلیو او کی مشینریز کو نذر آتش کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
گہرام بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے ڈنک میں 25 ستمبر کو سرمچاروں نے ایک آپریشن میں پاکستانی فوج کے تعمیراتی کمپنی فرنٹئیر ورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیو او) کی مشینریز کو نذر آتش کرکے مکمل طور پر تباہ کردیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم دشمن فورسز اورسرکاری کمپنیزسے وابستہ افراد اور ٹھیکیداروں کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ پاکستان کی عسکری و سرکاری کمپنیز سے اپنی وابستگی سے کنارہ کش ہوجائیں بصورت دیگر وہ اپنی نفع و نقصان کاذمہ دارخود ہونگے۔