کوئٹہ: سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ، دو ہلاک، آٹھ زخمی

296

بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ میں فائرنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ سیشن کورٹ کے سامنے پیش آیا جہاں فائرنگ سے سردار نسیم ترین ساتھیوں سمیت زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سردار نسیم جیسے ہی پیشی سے واپس سیشن کورٹ سے نکلے تو ان پر کورولا گاڑی میں سوار مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کھول دیا۔

پولیس کے مطابق کوئٹہ کی سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ سے دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 8 افراد زخمی بھی ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ دو گروپوں میں پیشی کے دوران ہوا، فائرنگ کے مقام سے پستول اور گولیوں کے خول ملے ہیں۔