کوئٹہ :سرکاری عمارت پر دستی بم حملہ، اہلکار زخمی

360

کوئٹہ سریاب پر نامعلوم افراد نے پی ٹی سی ایل دفتر کو دستی بم حملے میں نشانہ بنایا ہے-

واقعہ کے بعد فورسز اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، پولیس کے مطابق دھماکہ میں سرکاری عمارت میں موجود ایک اہلکار زخمی ہوا ہے-

پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے سے سریاب روڈ کا پورا علاقہ لرز اٹھا، جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا۔

تاہم دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔