کراچی کے علاقے صدر میں 28 ستمبر کو دانتوں کے کلینک پر فائرنگ کے واقعے میں ملوث ایک شخص کو سیکیورٹی اداروں نے گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق واردات میں استعمال ہونے والے پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار شخص کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ کا ٹاسک ایس آر اے کی کمانڈ کی جانب سے دیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ 28 ستمبر کو سندھ کے دارالحکومت کراچی میں فائرنگ کے ایک واقعہ میں ایک چینی باشندہ ہلاک جبکہ دو چینی شہری زخمی ہوئے ہیں۔
ہلاک ہونے والے چینی باشندہ کی شناخت بتیس سالہ رونلڈ رائمنڈ چاؤ ولد جارج چاؤ کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں ریچڈ اور مارگریڈ نامی خاتون شامل ہیں۔
حملے کی ذمہ داری نئی سندھی مسلح تنظیم سندھو دیش پیپلز آرمی نے قبول کرلی،
واقعہ کے متعلق اس وقت پولیس نے بتایا تھا کہ ایک شخص ڈینٹل کلینک میں آکر بیٹھ گیا اور بیس منٹ تک اپنی باری کے انتظار میں بیٹھا رہا جیسے ہی اس کی باری آئی تو اس نے عملے پر فائرنگ کر دی، جس میں ایک ملازم ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ واردات انجام دینے کے بعد حملہ آورپیدل بھاگتا ہوا جہانگیر پارک کے دروازے کے قریب موجود موٹر سائیکل سوار ساتھی کے پاس پہنچا تھا اور دونوں باآسانی فرار ہو گئے تھے۔