پنجگور: پاکستانی فورسز کے ہاتھوں لاپتہ تین افراد بازیاب

262

بلوچستان کے ضلع پنجگور سے سالوں قبل لاپتہ ہونے والے تین افراد بازیاب ہوکر گھر پہنچ گئے ہیں۔

بازیاب ہونے والوں میں فیصل دوست، باسط اور ناصر شامل ہیں۔

بازیاب ہونے والوں میں سے باسط اور فیصل کو ایک سال سے جبکہ ناصر دو سالوں سے جبری طور پر لاپتہ تھے۔

مذکورہ افراد کے بازیابی کی تصدیق وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز اور خاندانی ذرائع نے کردی ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے واقعات ایک گھمبیر مسئلہ ہے۔ جبکہ زیر حراست لاپتہ افراد کے سی ٹی ڈی کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں قتل کرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوتے رہتے ہیں۔