بلوچستان کے ساحل پسنی میں ایک بار پھر غیر قانونی ٹرالنگ سے مقامی ماہیگروں میں پریشانی اور معاشی مشکلات کے شکار ہوگئے۔
ماہیگروں نے کہا کہ ساحل پسنی میں غیرقانونی ٹرالنگ کی یلغار ماہیگیروں کو کسی بھی طور پر منظور نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر فشریز گوادر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی عبدالہادی کے ناک نیچے ٹرالنگ مافیاء ساحل پسنی کے سمندر کو تاراج کررہے ہیں۔ متعلقہ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے پسنی کے سمندری حدود میں سندھ کے ٹرالرز سے ساز باز کرکے ٹرالرز مافیا کو پسنی کے سمندری حدود میں مسلط کیا جارہا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ محکمہ فشریز پسنی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پسنی عبدالہادی اور ڈائریکٹر فشریز گوادر عبدالحمید بلوچ کی جانب ہنگامی بنیادوں پر ٹرالرز مافیاء کو نہیں روکا گیا تو پسنی کے ماہیگیروں کی جانب ہنگامی بنیاد پر دو دن کے بعد پسنی زیرو پوائنٹ پر دھرنا دیا جائے گا۔
جس کے ذمہ دار ڈائریکٹر فشریز گوادر عبدالحمید بلوچ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی عبدالہادی ہونگے۔